نیویارک(نیوز ڈیسک) صدیوں قبل امراءکی بیگمات نے مختلف پتھروں کو پیس کر اس سفوف کو ہونٹوں پر سجا کر خودنمائی میں مقام حاصل کرتی تھیں لیکن آج یہ فیشن کا لازمی جزو بن چکی ہیں۔ آئیے آپ کو اس دلچسپ پہلو سے آگاہ کرتے ہیں کہ لپ سٹک کے رنگ آپ کی شخصیت کے کس پہلو کو ظاہر کرتی ہے۔
-1 سرخ کلر: سرخ رنگ فوری طور پر آپ کے فیچرز کا اظہار کرتا ہے، سرخ لپ سٹک کا سیدھا اور سادہ مطلب یہ ہے کہ ”مجھے دیکھو“ یہ رنگ ظاہر کرتا ہے کہ آپ بہت ہی پرجوش، حساس، پراعتماد اور توانائی سے بھرپور ہیں۔
-2 گلابی کلر: یہ رنگ بہت ہی نسوانیت بھر اہوتا ہے اور اس کا استعمال عام طور پر نوجوان لڑکیاں کرتی ہیں، جو لوگ گلابی لپ سٹک استعمال کرتے ہیں وہ بہت ہی معصوم اور مشغلہ گیر ہوتی ہیں۔
-3 جامنی کلر: یہ رنگ بہت ہی صوفیانہ، باطنی، پراسرار، عارفانہ، امیرانہ اور شاہانہ طرز زندگی کو ظاہر کرتا ہے، اس سے شائستگی بھی جھلکتی ہے۔
-4 مالٹا کلر: اس رنگ کے استعمال کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایڈونچرس ہیں اور تلاش کرکے جذبے کی عکاستی کرتا ہے۔
-5 بلیک کلر: اس رنگ کا مطلب یہ ہے کہ آپ بہت بولڈ ہیں اور کچھ بھی کرگرزنے کی صلاحیت سے بھرپور ہیں۔ یہ رنگ عام طور پر پارٹیوں میں استعمال ہوتا ہے۔
Source http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/18-Oct-2014/154050