نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک کسان کی گائے نے تین آنکھوں والے بچھڑے کو جنم دیا ہے جسے ضعیف الاعتقاد ہندوﺅں نے اپنے دیوتا شیوا کا نیا جنم قرار دے کر اس کی پوجا شروع کردی ہے ار ملک کے دور دراز علاقوں سے لوگ اس کی زیارت کیلئے جمع ہورہے ہیں۔ جنوبی ریاست تامل ناڈو کے گاﺅں کولاتھور میں پیدا ہونے والے بچھڑے کی دو آنکھوں کے علاوہ ماتھے کے اوپر تیسری آنکھ بھی ہے جس کی وجہ سے اسے دیوتا شیوا کا عکس قرار دیا جارہا ہے۔ گاﺅں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے ان کی قسمت بدلنے اور خوشحالی کا پیغام دینے کیلئے بھیجا گیا ہے۔ بچھڑے کے مالک راجیش کا کہنا ہے کہ یہ ایک معجزہ ہے اس لئے وہ اس کی عبادت کررہے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف اس کی بلکہ ہر عیادت کرنے والے کی خوش قسمتی کا باعث بنے گا۔ گاﺅں کی ایک خاتون شرمیلہ نے بتایا کہ چونکہ اس بچھڑے کی بھی اُسی طرح تین آنکھیں ہیں جیسے کے دیوتا شیوا کی تین آنکھیں تھیں اور اس لئے وہ اسے دیوتا سمجھتے ہیں اور اس کی پرستش کرتے ہیں۔ اس نے بتایا کہ نہ صرف قریبی دیہاتوں سے لوگ آرہے ہیں بلکہ ملک کے دور دراز علاقوں کے لوگ بھی اپنی مرادیں پانے کیلئے آرہے ہین۔ ہندو دیومالائی داستانوں کے مطابق شیوا تین آنکھوں والا دیوتا ہے جو طیش کی حالت میں اپنی تیسری آنکھ سے شعلے اگل کر ہر چیز کو خاکستر کردیتا ہے۔