Press One Button and slow the process of your living life..Scientists claims
لاس
اینجلس (نیوز ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق میں عمر بڑھنے کی
رفتار کم کرنے اور بیماریوں کو روکنے کا طریقہ دریافت کرلیا ہے۔ یونیورسٹی
آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کے مالیکیولر بائیولوجی انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں
نے پھلوں پر پائی جانے والی مکھیوں پر کئے گئے تجربات میں AMPK نامی
ہارمون کے اثرات کا مطالعہ کیا۔ عصبی نظام کے خلیوں میں اس ہارمون کی تعداد
بڑھانے سے مکھیوں کی عمر میں 30 فیصد تک اضافہ ہوگیا اور وہ بیماریوں سے
بھی محفوظ رہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ AMPK کی مقدار بڑھانے سے ایک
مخصوص جین سرگرم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں عصبی نظام کے خلیات فاضل مادوں
کو خارج کردیتے ہیں۔ اس عمل کے جلدی شروع ہونے سے خلیات کی عمر بڑھ جاتی ہے
اور بیماریوں سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ سائنسدانوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ان
نتائج کا استعمال انسانوں میں بھی کیا جاسکے گا جس سے نہ صرف کینسر اور
الزائمر جیسے امراض کا علاج ممکن ہوگا بلکہ عمر میں اضافہ بھی ممکن ہوجائے
گا۔