Great News For Pakistani Cricket Fans
پی سی بی نے ایک بار پھر ذاتی طور پر سعید
اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرالیا اور اسپنر کی آف اسپن ڈلیوری پندرہ
ڈگری کے اندر آگئی ہے۔
انگلینڈ میں کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق
سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں مزید بہتری آگئی ہے اور ان کی آف اسپن
ڈلیوری پندرہ ڈگری کے قانون میں آگئی ہے لیکن دوسرا کراتے وقت اجمل کا
بازو اب بھی پندرہ ڈگری سے زیادہ خم کھارہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ اور قومی کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
محمد اکرم نے بتایا کہ اجمل کی آف اسپن اور
تیز گیند 15 ڈگری کے اندر آگئی ہے تاہم ان کی دوسرا میں اب بھی مسائل ہیں
اور یہ گیند کراتے وقت بازو 15 ڈگری سے زیادہ خم کھا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اجمل کا ایک بار پھر غیر
آفیشل ٹیسٹ کیا جائے گا اور اگر وہ یہ دونوں گیندیں دوبارہ کامیابی سے
کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں
روانی لانے کے بعد سعید اجمل کو باقاعدہ طور پر آئی سی سی کے ٹیسٹ کے لیے
بھیجا جائے گا۔
اکرم نے مشہور کرکٹ کی ویب سائٹ سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ اجمل نے اپنے بازو کا خم کم کرنے کے لیے بہت محنت کی اور
پیر کو بائیو مکینک لیب میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ 15 ڈگری کے اندر
گیند کرنے لگے ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اجمل اپنی روایتی آف اسپن اور تیز گیند ممل کنٹرول کے ساتھ 15 ڈگری کے اندر کر رہے ہیں۔