دہلی (نیوز ڈیسک) سردیوں کی آمد آمد ہے اور اکثر اس موسم میں نزلہ زکام عام ہے لیکن اگر ایسی غذا استعمال کی جائے جو جسم میں قوت مدافعت بڑھائے تو اس موسم میں بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔قطع نظر اس کے کہ لہسن پکائی جانے والی ہنڈیا میں ایک اپنا ہی ذائقہ پیدا کرتا ہے۔ اس کی صحت کے حوالے سے اپنی بہت ہی اہمیت ہے۔ یہ کیلشیم، فاسفورس اور سلینیم کا بڑا گھر ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، وٹامن B6 اور میگنیز کی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس کے چند اہم فوائد درج ذیل ہیں:
-1 دوران خون بڑھاتا ہے
لہسن کی سب سے بڑی افادیت یہ ہے کہ خون میں بننے والے لوتھڑوں کا خاتمہ کرتا ہے۔ یاد رہے کہ لوتھڑے ہی دل کے دورے کا باعث بنتے ہیں۔ دل کے مریضوں کے لئے لہسن بہت ہی اکثری ٹانک ہے۔
-2 فشار خون برقرار رکھتا ہے
اس ضمن میں بہت ہی ریسرچ کی گئی ہے اور تمام تحقیقاتی نتائج ثابت کرتے ہیں کہ جسم میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کیلئے ہی قدرت نے لہسن بنایا اور یہ بلڈ پریشر کو بھی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
-3 مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے
لہسن کی خوبیوں میں ایک اہم خوبی یہ ہے کہ یہ جسم کی مدافعت کی قوت کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ سردی کے موسم میں فلو اور نزدلے کے قدرتی علاج کے طور پر لہسن استعمال کیاجاتا ہے۔
-4 کینسر کا علاج
قدرت نے لہسن میں یہ خوبی بھی پیدا کی ہے کہ یہ کینسر کی روک تھام کرتا ہے۔ اس ضمن میں کہا جاتا ہے کہ اس میں پایا جانے والا مرکب جرمینیم کینسر کا علاج کرتا ہے۔
-5 الرجی کا خاتمہ
لہسن جسم میں ہونے والی الرجی کے خلاف ایک مضبوط ایجنٹ کا کام کرتا ہے۔ یہ خون میں شوگر لیول کو برقرار رکھتا ہے۔