New amazing Birth Control, Remote Control
نیو یارک ( نیوز ڈیسک )خواتین حمل سے
بچنے کیلئے عام طور پر مانع حمل گولیاں، انجکشن اور دیگر مشکل اور تکلیف دہ
طریقے استعمال کرتی ہیں لیکن سائنسدانوں نے اب ایک ایسی چپ تیار کرلی ہے
جسے جسم کے اندر لگایا جائے گا اور یہ 16 سال تک حمل سے بچانے کی صلاحیت
رکھتی ہے لیکن جب بھی حمل کی خواہش ہو تو اسے ریموٹ کنٹرول سے آف کیا
جاسکتا ہے اور جب چاہیں دوبارہ ریموٹ کنٹرول سے ہی آن بھی کیا جاسکتا ہے۔
اس خصوصی مانع حمل چپ کو کولہوں، بازو کے اوپر والے حصے یا پیٹ میں جلد کے
نیچے لگایا جائے گا اور یہ روزانہ جسم میں 30 مائیکروگرام لیوونورجیسٹرل
ہارمون داخل کرے گی۔ یہ ہارمون مانع حمل ہے اور پہلے بھی اس مقصد کیلئے
تیار کی جانے والی کئی ادویات میں استعمال ہورہا ہے۔ ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی
ریویو کے مطابق یہ چپ ”مائیکرو چپس“ نامی ادارے کی تخلیق ہے اور اس کے
استعمال کے مطابق ٹیسٹ جاری ہیں جن کے مکمل ہونے پر 2018ءتک اسے مارکیٹ میں
پیش کردیا جائے گا۔ چپ تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی لمبائی
اور چوڑائی 20 ملی میٹر جبکہ موٹائی 27 ملی میٹر جس کی وجہ سے اسے با آسانی
جلد کے نیچے لگایا جاسکتا ہے۔ ریموٹ کنٹرول سے آن آف کرنے کے علاوہ اس چپ
کے فنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کی جاسکیں گی۔