برمنگھم (نیوز ڈیسک) پانی کی کمی، سگریٹ نوشی، بعض غذائی اجزاءکی کمی یا مخصوص ادویات کے استعمال کی وجہ سے ہونٹ خشک ہوجاتے ہیں۔ آج کل کے موسم میں بھی یہ مسئلہ اکثر دیکھنے کو ملتا ہے۔ ہونٹوں کو نرم و ملائم اور تروتازہ رکھنے کیلئے یہ گھریلو نسخے بہت کارگر ثابت ہوتے ہیں۔
٭.... ہونٹوں پر شہد لگا کر اس کے اوپر ویزلین کی تہہ لگائیں اور 10 سے 15 منٹ کیلئے لگائے رکھنے کے بعد روئی گیلی کرکے صاف کریں، یہ عمل ایک ہفتے تک جاری رکھیں۔
٭.... کھیرے کے باریک قتلوں کو ہونٹوں پر اچھی طرح رگڑیں اور 15 منٹ تک ہونٹوں پر لگا کر رکھیں اور پھر سادہ پانی سے دھولیں۔
٭.... گلاب کی پتیوں کو کچے دودھ میں کچھ گھنٹے بھگو کر رکھیں اور پھر انہیں مل کر تقریباً 15 منٹ کیلئے ہونٹوں پر لگائیں۔
٭.... دو چمچ شکر میں چند قطرے زیتون کا تیل ملائیں اور اس میں نصف چمچ شہد ملا کر تقریباً پانچ منٹ کیلئے رکھ چھوڑیں۔ اسے ہونٹوں پر اچھی طرح رگڑیں۔
٭.... ایک ایک چمچ لیموں کا رس اور شہد ملالیں اور اس میں نصف چمچ ارنڈ کا تیل بھی ملالیں، اس آمیزے کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں اور صبح دھولیں۔
٭.... ایلو ویرا جیل کو ہونٹوں پر سونے سے پہلے لگالیں اور صبح دھوئیں۔
٭.... ہفتے میں دو دفعہ ہونٹوں پر زیتون کا تیل لگائیں۔
٭.... ہونٹوں کو تروتازگی کیلئے سب سے اہم چیز پانی ہے۔ روزانہ کثرت سے پانی پئیں دیگر فوائد کے علاوہ ہونٹ بھی نرم و ملائم رہیں گے۔
http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/14-Nov-2014/161826