
یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)عین ممکن ہے کہ خواتین اس تحقیق کے متعلق جان کر سخت اظہار نا راضگی کریں لیکن اوپن یونیورسٹی آف اسرائیل کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش کے وقت اصل میں اتنا شدید درد نہیں ہوتا جتنا کہ ا کثر خواتین محسوس کرتی ہیں ۔اس تحقیق کے لیے320خواتین کو بوقت پیدائش اور بعد میں دو مختلف مواقع پر درد کی شدت بیان کرنے کو کہا گیا ۔ خواتین نے درد کی شدت کی 1سے100تک درجہ بندی کی ۔ نتائج کے مطابق بچے کی پیدائش سے دو دن بعد درد کی شدت کم بتائی گئی تھی لیکن جب دو ماہ بعد معلوم کیا گیا تو خواتین اس عمل کے زیادہ تر حصے کو بھول جاتی ہیں جبکہ صرف انہیں لمحات کو یاد رکھتی ہیں جن میں درد قدرے زیادہ تھا لہذا وقت گزرنے کے ساتھ وہ سمجھنے لگتی ہیں کہ یہ انتہائی تکلیف دہ عمل تھا ۔جب کچھ عام خواتین سے اس تحقیق پر رائے لی گئی تو انہوں نے اس سے اتفاق نہیں کیا بلکہ تحقیق کاروں کو خاصا بر ا بھلا بھی کہا۔
Source http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/18-Oct-2014/154043