انبار(مانیٹر نگ ڈیسک)افریقہ کے ملک نائیجیریا میں ایک ریسٹورنٹ ایسا بھی ہے جہاں باقا عدہ لوگوں کو انسانی گوشت کی بنی ہوئی ڈشز کھلائی جارہی تھیں اور مغز فرائی کا انتظام بھی موجود تھا۔پولیس نے اس ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر 11افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ریسٹورنٹ سے انسانی گوشت کے علاوہ دو انسانی سر بھی برآمد ہوئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ یہ دو انسانی سر ایک خوبصورت اور رنگین کاغذ میں پیک تھے ۔ریسٹورنٹ انتظامیہ نے انسانی گوشت کی قیمت بہت زیادہ رکھی ہوئی تھی جبکہ گاہکوں کو بھی یہ علم نہ تھا کہ جو گوشت وہ کھا رہے ہیں وہ انسانوں کا ہے۔ انتہائی لذیذ ہونے کی وجہ سے لوگ بار بار ریسٹورنٹ آتے تھے۔ریسٹورنٹ سے کھانا کھانیوالے ایک شخص نے بتایا کہ کھانا بہت لذیذ تھا لیکن اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ انسانی گوشت ہے ،پولیس نے جب ریسٹورنٹ پر چھاپا مارا تو وہاں سے11افراد کو گرفتار کرتے ہوئے بندوقیں،گولیاں اور ان گنت موبائل فون برآمد کیے۔ Source http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/15-Feb-2014/77080