طالبان نے 5 طالبان رہنماؤں کے بدلے ایک امریکی فوجی رہا کردیا۔ امریکی فوجی طالبان کی قید کے دوران مسلمان ہوگیا اور اس نے داڑھی رکھ لی۔
طالبان نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی ہماری قید کے دوران ہم سے گھل مل گیا، اس نے ہمیں طرح طرح کے کھانے پکانے سکھائے، ہمیں بیڈمنٹن کھیلنا سکھایا۔ وہ خود ہی سبز چائے بناکر پیتا اور پشتو سیکھنے کی کوشش کرتا۔ ہم نے اسے اسلامی کتابیں دی جسے وہ سارا دن پڑھتا رہتاتھا اور ہمارے برتاؤ سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگیا۔
