4 pakistanis has been arrested today due to violating the saudi laws and sent to the jail.
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم چار پاکستانیوں نے ایک شرمناک فعل سے قوم کا سر جھکا دیاہے ، ملزموں نے 51سالہ پاکستانی خاتون اور اُس کے 14سالہ بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور لوٹ مار کے بعد خاتون کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔اطلاعات کے مطابق یہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ سعودی دارلحکومت کے علاقے منفوحہ میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھی ۔ ملزموں نے خاتون کے بیٹے کو باندھنے کے بعد مقتولہ سے جنسی زیادتی کی اور پھرماں کے بعد بیٹے کو بھی حوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔ گھر میں لوٹ مار شرو ع کی تو خاتون کی طرف سے شور مچانے پر ملزموں نے اُسے موت کے گھاٹ اُتار دیا اور چلتے بنے ۔سیکیورٹی اہلکار جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو مقتولہ خاتون زمین پر پڑی تھی ، اس کی ٹانگیں بندھی ہوئی تھیں اور جسم پر زخموں کے متعدد نشانات موجود تھے ۔ ریاض کے گورنر شہزادہ ترکی بن عبداللہ کے حکم پر ریاض پولیس چیف نے مجرموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جس کے نتیجے میں 20تا30سال عمر کے چار ملزموں کو گرفتار کرلیاگیاجن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے، صرف قومیت بتائی گئی۔پولیس کے مطابق چاروں ملزموں نے اعتراف جرم کرلیاہے اور اُنہیں مزید کارروائی کے لیے کنٹرول اینڈ انوسٹی گیشن بورڈ کے حوالے کردیاگیا۔